Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غیرملکی انوسٹرز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غیرملکی انوسٹرز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی حکومت کا اہم ہدف ہے اور مشترکہ منصوبوں سے ملک کا مستقبل تابناک بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف ممالک سے آئے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف لاہور میں چوتھے ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز ایکسپو کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مائن اینڈ منرلز سمیت دیگر شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی پندرہ سے تیس سال کے درمیان ہے، جو کاروبار میں بہترین خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ حکومت ان کے لیے کاروبار اور نوکریوں کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے صنعت کا پہیہ تیزی سے چلے گا۔وزیر تجارت جام کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 ممالک سے 900 سے زائد مندوبین کی شرکت حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاروں کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے صنعتی ترقی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو حکومت کا احسن اور کاروبار دوست اقدام قرار دیا۔ ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتے ہوئے ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ایکسپو حکومت کی کامیاب اور آسان کاروباری پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *