Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کھیلنے کےلیے بھارت نہیں جائے گی۔ قومی ویمن ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ قومی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالیفائر ایونٹ کے اپنے تمام میچز جیت کر بغیر کسی اگر مگر کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ تاہم میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے قومی ویمن ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کے سوال کا دوٹوک الفاظ میں جواب دیا اور کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ پاکستان ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ تو پہلے ہی ہو چکا ہے، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔ یہ نیوٹرل مقام جہاں بھی ہوگا وہاں ہماری ٹیم جائے گی لیکن بھارت نہیں جائیں گے، جب معاہدہ ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گا۔قومی ویمن ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے تو اس طرح کے نتائج آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کےلیے یہ ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ کے حوالے سے ایک دو پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جلد آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے، اس طرح دوسری ٹیموں انڈر 19، شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی مینز ٹیم کے حوالے سے آئندہ فیصلے ہوں گے، عاقب جاوید عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی یہ عارضی فیصلہ تھا آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ محمد رضوان ناراض دکھائی رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *