Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز شریف سے یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز شریف سے یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، باہمی احترام، اور مضبوط ثقافتی و اقتصادی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کو یکساں فائدہ حاصل ہو۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *