Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی و دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے خیبرپختو نخوا کی 12 نشستوں بارے قرارداد پر بحث کی، خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے پیش کی تھی۔ایم ڈبلیو ایم کے علاوہ تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف، بی اے پی سمیت تمام جماعتوں نے مخالفت کی، ایڈوائزی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کمیٹی اراکین کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا کمیشن کا کام ہے اس میں مداخلت نہیں کرسکتے، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ ہاؤس آف فیڈریشن سے ایک صوبے کی نمائندگی ختم کی جا رہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ بلوچستان، سندھ میں سینیٹ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کی چھوڑی گئی نشست پر بھی الیکشن نہیں کروائے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونا چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی توہین ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *