Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترکیہ 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترکیہ 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے

استنبول: ترکیے کے شمال مغربی علاقے میں شدید زلزلہ ، بعض یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مرمرہ کے اندرونی سمندر میں استنبول کے نواحی علاقے سیلیوری کے قریب آیا۔زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ترکیہ کے شہر مرمرا ایگریلیسی کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس کے علاوہ یوکرین، یونان، رومانیہ اور بلغاریہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *