Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو قیمت چکانا پڑے گی ، خیبر پختونخوا کابینہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو قیمت چکانا پڑے گی ، خیبر پختونخوا کابینہ

پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کے لیے ہم سب متحد اور قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لیے خطرہ رہا ہے، واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ افسوس ناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *