Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

نیو دہلی: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کااعلان کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سفارتکاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستانی شہریوں کو ویزے بھی نہیں دئیے جائینگے۔بھارت نے پاکستان سے سفارتی تعلقات مزید محدود کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کااعلان بھی کیا ہے ۔بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے ویزے بھی ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکا حکم دیا ہے ،واہگہ اٹاری بارڈر بند اور بارڈر چیک پوسٹ ختم کر دی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *