Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نہروں کے تنازع پر پیشرفت، بلاول بھٹو کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نہروں کے تنازع پر پیشرفت، بلاول بھٹو کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: سندھ اور پنجاب کے درمیان نہروں کے تنازع پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات میں نہروں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات میں نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات کو سنا جائے گا، ملاقات میں نہروں کے منصوبے کی ری ڈیزائننگ کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو بھی اسلام آباد پہنچے ہیں، کینالز کے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان بھی آج ملاقات کا امکان ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت کا سندھ حکومت سے رابطہ ہوا تھا، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پائی تھی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات نہ ہونے کی صورت میں ملاقات کل ہوگی۔ملاقات میں کینالز کے معاملے پر وفاق اور سندھ کےدرمیان جاری تنازع پر غور کیا جائےگا، مراد علی شاہ وزیراعظم کو کینالز سے متعلق سندھ کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *