Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی

لاہور: بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے اپنے سفارتی عملے کی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپسی کے لیے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست کردی، جس میں ان کے لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے سفر کی اجازت مانگی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں کو لاہور کے سفر کی اجازت دے دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے تحریری درخواست میں وزارت خارجہ سے اجازت مانگی گئی کہ پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے سفارت کاروں کو لاہور کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جانے کے لیے سفر کی اجازت دی جائے۔حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارت کے ناپسندیدہ قرار دیے گئے سفارتی حکام لاہو روانہ ہوگئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے فوجی، بحری اور فضائی سفارت کار آج واہگہ کے راستے بھارت واپس لوٹ جائیں گے۔پاکستان نے بھارت کے دفاعی، ایئر، نیول اتاشیوں اور معاون اسٹاف کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *