Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پیکیج کے تحت مستحق افراد کا وقار برقرار رکھتے ہوئے شفاف انداز میں ادائیگیاں کی گئیں۔رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی اور مستحقین تک رقوم کی ڈیجیٹل فراہمی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی پذیرائی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے رقوم کی منتقلی ممکن ہوئی، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی انتہائی سہل اور شفاف رہی، پروگرام کے تحت 79 فیصد رقوم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی گئیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ادائیگی کے پرانے نظام میں بہت خامیاں تھیں جو کہ اس جدید نظام سے دور ہوئیں، نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے، ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مربوط نظام کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عمل میں صوبوں کو بھی شامل کریں گے، الحمدللہ ٹیم ورک کی بدولت مستحق خاندانوں کو رقوم کی فراہمی ممکن ہوئی ، آئندہ سال ڈیجیٹل طریقے سے 100 فیصد فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں گے۔تقریب میں سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر احمد علی نے پی ایم رمضان ریلیف پیکیج اور ڈیجیٹل والٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایم رمضان ریلیف پیکیج کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے افسران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *