Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ حکومت کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ حکومت کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب

اسلام آباد: وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام کو طلب کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء سمیت 25 شرکاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سی سی آئی میں آج کینالز کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی بات چیت کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالز کی تعمیر کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *