Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، مزید 17 خارجی دہشتگرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، مزید 17 خارجی دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں مزید 17 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 17 خارجی مارے گئے ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے تھے ، پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔واضح رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کرنے والے 54 خارجی مارے گئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *