Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ دیرپا اقتصادی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے:احسن اقبال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ دیرپا اقتصادی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے:احسن اقبال

اشک آباد :پاکستان کے علاقائی ترقیاتی وژن کو عملی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت‘ پروفیسر احسن اقبال کی ترکمانستان میں کاروباری و صنعتی قیادت سے اہم ملاقاتیں۔ترکمانستان کے دارلحکومت اشک آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کاروباری و صنعتی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ یہ استقبالیہ پاکستان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس کا مقصد دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو ایک نئے دور میں داخل کرنا تھا۔پروفیسر احسن اقبال نے اپنے خطاب میں ٹرانسپورٹ، ٹرانزٹ، توانائی، زراعت، دواسازی، تعلیم اور کھیلوں جیسے شعبہ جات میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ دیرپا اقتصادی شراکت داری قائم کر کے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرنا چاہتا ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے ہر کاروباری رہنما سے انفرادی ملاقات کی، ان کے خیالات سنے اور تاکہ باہمی تعاون عملی شکل اختیار کر سکے۔اس نوعیت کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں نہ صرف تجارتی روابط کو مستحکم کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں، علاقائی روابط کو فروغ دیتی ہیں اور قومی معیشت کو نئی جہت فراہم کرتی ہیں۔پروفیسر احسن اقبال اس وقت سمارٹ سٹی “ارکاداغ” میں منعقدہ پہلے ECO فورم برائے پائیدار ترقی میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں وہ علاقائی یکجہتی اور مشترکہ ترقی کے وژن کو مؤثر انداز میں پیش کر رہے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *