Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ ، 80 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ ، 80 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق رقم خیبر پختونخوا میں منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی، دیہی رسائی منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ سیاحت اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی، ، منصوبوں کا مقصد صحت، تعلیم، روزگار اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنانا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دیہی رسائی منصوبے سے 17 لاکھ 60 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، منصوبے مقامی روزگار، تربیت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مددگار ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *