اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کسی قسم کی جارحیت کرتا ہے تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “بھارتی حملے کا بغور جائزہ لیں گے، اگر خلاف ورزی ہوئی تو ردعمل دینا ہمارا حق ہے۔ بھارت جیسا عمل کرے گا، ویسا ہی ردعمل دیا جائے گا۔”وزیر دفاع نے واضح کیا کہ “کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، حملے کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک، پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، دعا ہے کہ ان کی کوششوں سے بھارت کو کچھ سمجھ آ جائے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن بھارت نے تاحال اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ بھارت کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔انہوں نے بھارتی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “جب بھی بی جے پی کو ووٹوں کی ضرورت پڑتی ہے، وہ پاکستان کو کسی نہ کسی تنازعے میں گھسیٹتی ہے۔”وزیر دفاع نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “ہم جنگ کا آغاز نہیں کریں گے، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔
اگر بھارت کسی قسم کی جارحیت کرتا ہے تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف

Leave a Reply