راولپنڈی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی معاملات پر بات چیت کا پانچواں دور 28 سے 30 اپریل 2025 تک وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) نے کی جبکہ سری لنکن وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) سمپتھ تھیویاکونتھا نے کی۔دفاعی معاملات پر گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ دفاعی تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اے ایف ڈی ڈی کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفاعی بات چیت کا اگلا دور 2026 میں سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی بات چیت کے پانچویں دور کاراولپنڈی میں انعقاد

Leave a Reply