Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار

راولپنڈی: مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی اور تیز رفتاری کے خوف سے ہی فرار ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب ایک حساس اور کشیدہ لمحہ اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل جنگی طیاروں نے مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کی تاہم وہ اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ہی رہے، یہ پیشرفت بھارتی فضائیہ کی جانب سے اشتعال انگیز اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بھارتی رافیل طیارے فضا میں متحرک ہوئے ، پاکستان ایئر فورس نے فوراً ان کی نشاندہی کر لی اور بروقت ردعمل دیتے ہوئے اپنی فضائی نگرانی کو فعال کر دیا۔پاکستانی طیاروں کی تیز اور مؤثر کارروائی نے بھارتی طیاروں کو ہکا بکا کر دیا اور وہ بوکھلاہٹ میں اپنی فضائی حدود کے اندر واپس پلٹنے پر مجبور ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے نہ صرف دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی بلکہ فوری حکمت عملی کے تحت اپنی فضائی برتری کا مظاہرہ بھی کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *