Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھا رہی ہے، شزا فاطمہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھا رہی ہے، شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھا رہی ہے۔جاپانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب میں شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم خود نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنرمندی اور تجارتی تعاون کے فروغ میں جاپان کی مہارت سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبوں کے تحت 25 سے 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھایا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کےدرمیان آئی ٹی اور ہائی ٹیک تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کو دو طرفہ تعاون میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *