Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پہلگام واقعہ کی حقیقت کیا؟وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پانامہ کے ہم منصب سے رابطہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پہلگام واقعہ کی حقیقت کیا؟وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پانامہ کے ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں پہلگام واقعہ کی حقیقت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پانامہ کے ہم منصب کو پاکستان کے خلاف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں بھارتی اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ٹیلیفونک رابطے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ کو بتایا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے دستبردار ہونا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانامہ کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *