Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت نے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی، پاکستان کا جوابی اقدام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت نے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی، پاکستان کا جوابی اقدام

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان سے آنے والی تمام ڈاک اور پارسل سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر فضائی و زمینی پابندی عائدکردی ہے،بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں پر بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پرچم والے جہاز بھی پاکستانی بندرگاہوں میں نہیں بھیجے جائیں گے، بھارت نے پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ مال کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارن ٹریڈ پالیسی میں ایک نیا ضابطہ شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آنے والے یا پاکستان سے برآمد ہونے والے تمام سامان کی درآمدات یا ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پاکستان نے بھی جواب میں بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بھی بند کر دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *