Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں،5 خوارجی ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں،5 خوارجی ہلاک

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 5 خوارجی ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2خوارجی گرفتار بھی کیے۔باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرسکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارجی مارے گئے، باجوڑ میں آپریشن کے دوران انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں بھی ایک اور خفیہ آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔مہمند میں سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کر دیا،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو اس ناسور سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *