Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت حملے کرے تو پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے: عمر ایوب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت حملے کرے تو پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے: عمر ایوب

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےعمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہٹلر کو روکنے چرچل جیسے مضبوط شخص کی ضرورت تھی، آج مودی کو روکنے کیلئے بانی پی ٹی آئی جیسا چاہیے، آپ کہہ رہے ہندوستان کسی بھی حملہ کرسکتا ہے، اس حملے کا مقابلہ عمران خان ہی کرسکتا ہے۔عمرایوب نے مزید کہا کہ ہندوستان براہموس میزائلز کے ساتھ آپ پر حملہ کرے گا، انڈیا نے ایک میزائل ٹیسٹ کیا، ہمارا جواب کیا تھا؟ بھارت کیل، اٹھ مقام ،چکوٹی، شنکیاری میں اٹیک کرسکتا ہے، ہمارا جواب ایسا ہونا چاہیے کہ ہندوستان کا منہ توڑ دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *