Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت سے چین کے سفیر کی ملاقات، پہلگام واقعے کے بعد پاک‘ بھارت صورتحال پر گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت سے چین کے سفیر کی ملاقات، پہلگام واقعے کے بعد پاک‘ بھارت صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور، پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ صدر مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں ممالک “آہنی برادر” ہیں۔چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینےپر چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *