Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں 15 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے عدالتی آرڈر کی غلط تشریح کی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ اعظم سواتی کا نام لسٹ سے نکالا جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *