Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق

ممبئی: بھارتی اخبار نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔بھارتی روزنامہ “دی ہندو” نے باضابطہ طور پر یہ خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی۔بعد میں ایک بیان میں اخبار نے کہا وہ یہ خبر اس لیے ہٹا رہے ہیں کہ انہیں بھارتی حکومت نے ان طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں نہیں بتایا لہٰذا وہ اس خبر سے پیدا شدہ کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اخبار پر دباؤ ڈال کر ٹوئٹ ڈیلیٹ کروائی۔دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے بھی پاکستان کی جانب سےبھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔امریکی خبرایجنسی اے پی نے مقبوضہ کشمیر میں اکھنور کے نزدیک بھارتی طیارہ گرکرتباہ ہونے کی ویڈیو شیئر کردی۔ امریکی خبرایجنسی کی ویڈیو میں ضلع پلواما میں بھی بھارتی طیارے کا ملبہ دکھایا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *