Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ

اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفیروں کو 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی فضائی حملوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کے درمیان تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کو بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کے لیے کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں۔وزیر خارجہ نے بھارتی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے مفروضہ بہانے کو استعمال کرکے خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی جھوٹی کہانی گھڑ رہی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے عالمی برادری کی جانب سے تحمل اور کشیدگی میں کمی کی بارہا اپیلوں کو یکسر نظر انداز کیا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک رویے کا سختی سے نوٹس لے اور اسے جوابدہ ٹھہرائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *