Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی صدر کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی صدر کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کو جانتا ہوں۔ اور ان کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے ان کے بارے میں اچھی طرح سے معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے اپنا حساب برابر کر لیا ہے لہذی انہیں اب معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب کو حملہ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے گئے۔ جس میں 4 مساجد، بچوں اور خواتین سمیت 31 شہری اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پاکستان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور25ڈرون مار گرائے۔ جبکہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز اور لائن آف کنٹرول پر متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *