Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

اسلام آباد: ائیرپورٹس کی بندش کے پیش نظر وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔وزارت مذہبی امور نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ہدایت پر عازمین حج کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جو گھنٹے کام کرے گی۔ترجمان وزارت مذہبی نے کہا کہ یہ ہیلپ لائن حج پروازوں کے شیڈول اور دیگر اہم معلومات کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات فراہم کرے گی۔ اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمان کر رہے ہیں جبکہ اس کا عملہ دو شفٹوں میں کام کرے گا،عازمین حج کسی بھی وقت ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنی پرواز، شیڈول اور روانگی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی یا اطلاع سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *