Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی حکام نے اجلاس کے شرکا کوموجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کابھرپورجواب دینے کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی قیادت نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے 25 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔فورم نے ڈرون حملوں میں شہید ہونیوالوں کا بدلہ لینے کا عزم لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں،پاکستان نے بھارت کے ڈرونز اور جہاز مار گرائے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پر عزم ہے، پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *