Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی قائم مقام سفیرنتالی بیکر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی قائم مقام سفیرنتالی بیکر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات

اسلام آباد: امریکی قائم مقام سفیر نتالی بیکر نے 48 گھنٹوں کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے دوسری بار ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے نتالی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے ڈرون دہشت گردی پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں۔محسن نقوی نے زور دیا کہ اس پورے خطرناک صورتحال کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے اور خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچانے کا ذمے دار بھی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر امریکی سیاسی قونصلر زیک ہارکنرائیڈر بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *