Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی فوج کی سویلین پر گولہ باری، 5 شہید، 7 زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن خاموش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی فوج کی سویلین پر گولہ باری، 5 شہید، 7 زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن خاموش

راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ایل ا و سی پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔پاک فوج نے کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا، پاک فوج اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ کرچکی ہے۔ایل اوسی پر پاکستان آرمی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ایل او سی پر بھارت کی مزید تین پوسٹیں تباہ کر دیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلر سیکٹر میں مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ کو تباہ کر دیا گیا ہے، رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ بھی تباہ کر دی ہے۔بوکھلاہٹ کی شکار بزدل بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے، جس سے پانچ شہری شہید اور سات زخمی ہوئے ہیں، بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کی توپیں خاموش کرادیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *