Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا، جے شنکر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا، جے شنکر

نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے آج فائرنگ اور جوابی کارروائیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں فائرنگ و فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل اور سخت مؤقف برقرار رہے گا۔ اور دہشتگردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عقل کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *