کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، اور مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
پاک بھارت جنگ بندی‘پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال

Leave a Reply