Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ائیر لائنز کو 400 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ائیر لائنز کو 400 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان

نیو دہلی: بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اب تک بھارتی ائیر لائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ یا پھر طوالت کا شکار ہو چکی ہیں۔بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا آج 19 واں روز ہے اور 18 روز کے دوران اب تک 2 ہزار بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہو چکی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو گزشتہ 18 روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، لمبے فضائی روٹس کے باعث بھارتی ائیر لائنز کو فیول اور دیگراخراجات میں اضافے کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امرتسر، نئی دلی، ممبئی اور احمد آباد سمیت دیگر شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔دونوں مملک میں جنگ بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیر پورٹس کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ہے، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ آج کی 444 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 7 دن سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہینگر سے ہٹا لیے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *