Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی، وزیر دفاع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئیں۔ اور بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔ دہشت گردی 30 سال سے ہو رہی ہے اور دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانا ستم ظریفی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر سے متعلق بات ایک اور پیشرفت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مسئلہ کشمیر زیربحث آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے پاس سنہری موقع ہے۔ اور اب تمام مسائل کا پائیدار حل ہونا چاہیے۔ اسرائیل کے سوا بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی نہیں کھڑا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *