کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔100 انڈیکس 9929 پوائنٹس کے اضافے سے 117174 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔مارکیٹ میں 9اعشاریہ 26فیصد ریکارڈ اضافےپرمارکیٹ کوایک گھنٹےکیلئےبندکردیا گیا۔تاریخ میں پہلی بارمارکیٹ ٹریڈنگ کےدوران 9ہزار929پوائنٹس اضافےتک ایک ساتھ ٹریڈ ہوئی،کاروبار کے آغاز پر ریکارڈ تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد بھی تیزی برقرار رہی، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس کے اضافے سے 116650پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس مثبت رہا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 3 ہزار 647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply