Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رجب طیب اردوان کاپاکستانی قوم کے ساتھ حمایت کا واضح اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رجب طیب اردوان کاپاکستانی قوم کے ساتھ حمایت کا واضح اعلان

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ان سے اہم گفتگو ہوئی۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں، مشورہ ہے دونوں ممالک اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائے، صدر اردوان ترکیہ ان شاء اللہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *