Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر عالمی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے: عطاء تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر عالمی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے: عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا، سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے، سیز فائر کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی اور نہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہے، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش بھی کی لیکن بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کئے اور تاحال ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا، کسی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ رونما ہونا بھارت کی سکیورٹی ناکامی ہے، بھارتی انٹیلی جنس مکمل ناکام ثابت ہوئی جبکہ بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے گناہ شہریوں، جوانواں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *