Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیپلز پارٹی کا افواجِ پاکستان کو خراج تحسین، مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیپلز پارٹی کا افواجِ پاکستان کو خراج تحسین، مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری، وائس پریذیڈنٹ شیری رحمان اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر صورت امن چاہتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ پر اہم کردار ادا کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے جنگی اور سفارتی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور مودی سرکار شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کا شکر گزار ہے جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر آ گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے، دہشت گردوں کا سہولت کار نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *