Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے: اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو کو کہا کہ یقین دہانی کرواتے ہیں بھارت دوبارہ کارروائی نہیں کرتا تو ہم بھی نہیں کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جو کچھ ہوا، بھارتی فضائیہ کے ساتھ جو کچھ پیش آیا، وہ سب نے دیکھ لیا تھا، انہوں نے دیکھا جب ہم نے 3 دن بعد ڈرون اور میزائل فائر کر کے ردعمل دیا، انہیں بخوبی اندازہ ہو گیا کہ ان کی طرف کتنا نقصان ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ انہیں اندازہ ہو گیا کہ انہوں نے مس کیلکولیشن کی ہے، یقین دہانی کروائی گئی کہ اگر ہم جنگ روکنے پر رضامند ہوتے تو وہ بھارت بھی ایسا ہی کرے گا، امریکی وزیر خارجہ نے اس کی یقین دہانی کروائی تھی اور بالکل یہی ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی واضح کہہ چکی کہ سندھ طاس معاہدے کو بدلنا، پاکستان کے پانی کا رخ بدلنے یا اسے روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا، قوموں کی زندگی میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *