Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، وزیر اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ اور پاک افواج نے وطن کی حفاظت کا عہد پورا کیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اور شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں گے اور ان کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہدا پیکج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ان کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست انجام دے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ اور بھارت پر واضح کر دیا کہ اسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا ہو گا۔ معرکہ حق میں پاک افواج نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *