Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج کی جانب سے آبادیوں پر حملہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، شہید جوانوں میں آرمی کے حوالدار محمد نوید اور فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی، 78 جوان دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں، شہداء کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لئے باعثِ فخر بنے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *