Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا دورہ سی ایم ایچ‘ پاک فوج کے زخمی جوانوں کو خراجِ تحسین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا دورہ سی ایم ایچ‘ پاک فوج کے زخمی جوانوں کو خراجِ تحسین

راولپنڈی: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکۂ حق میں زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی۔ اسپیکر نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور معرکۂ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہداء اور غازی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ہر محاذ پر دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قربانیاں دیں، اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن ملک کو جرأت نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔آخر میں اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پوری قوم ان جوانوں کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *