Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا عکاس ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں، پاکستانی عوام اس تاریخی فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان آذربائیجان تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *