Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تاریخ یاد رکھےگی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تاریخ یاد رکھےگی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا: وزیراعظم

راولپنڈی:وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فوجیوں کی غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، وزیراعظم کو پاک بھارت جنگ اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم اور بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا اور بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، بہادر افواج نے دشمن کی ناپاک جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ یاد رکھے گی کس طرح چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے اس دوران وہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *