Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر دفاع کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد، بھارتی جارحیت میں زخمی افراد کی عیادت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر دفاع کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد، بھارتی جارحیت میں زخمی افراد کی عیادت

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد ہوئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔خواجہ آصف کے ہمراہ میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیرعلاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے، ہمارے جوان بہادری سے بارڈر پر لڑے ہیں، ہماری ایک چیک پوسٹ پر سو سے زائد گولے پھینکے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اپنے وطن کی حفاظت کے لئے وہ صحت یاب ہونے کے بعد پُرعزم ہیں، ہمارے فوجی ہماری آزادی کی ضمانت ہیں ، 78 سال بعد ہمیں مکمل آزادی حاصل ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تین افواج کے سپہ سالار کی ہمتیں اور محبت لازوال ہے، ایک ہی رات کے اندر ہم نے ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کی، بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی ممنون ہے، بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کروائی وہ لمحات رقت آمیز تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *