Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں کی سزائیں درست قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں کی سزائیں درست قرار

پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کو درست قرار دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کو درست قرار دیتے ہوئے سزاؤں کے خلاف دائر تینوں درخواستوں کو خارج کر دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے ملزمان کو سزائیں قانون کے مطابق دی ہیں۔ اور ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں دی گئیں۔ ان ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔فوجی عدالت نے ایک ملزم کو عمرقید، دوسرے کو 20 سال اور تیسرے کو 16 سال قید کی سزا دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *