Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے کا جشن فتح: تمام پروازوں میں کیک کاٹنے کی تقریب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے کا جشن فتح: تمام پروازوں میں کیک کاٹنے کی تقریب

اسلام آباد: آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی تاریخی فتح کے موقع پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے خوشی منانے کا ایک منفرد انداز اختیار کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں میں دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کی جارہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جشن فتح کی مناسبت سے پی آئی اے کی پروازوں میں کیک کاٹنے کی تقریبات شروع کردی گئی ہیں۔ یہ تقریبات نہ صرف اندرون ملک پروازوں بلکہ بین الاقوامی روٹس جیسے ٹورانٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر بین الاقوامی مقامات پر جانے والی پروازوں میں بھی منعقد کی جارہی ہیں۔پی آئی اے کے اس اقدام کو مسافروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور قومی جذبے کے ساتھ مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن ہمیشہ وطن کی کامیابیوں میں پیش پیش رہی ہے اور اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *