اسلام آباد: یوم تشکرکےسلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف تقریب کےمہمان خصوصی ہیں، مسلح افواج کےچاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت شرکاء کو سلامی پیش کی ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف،عطا تارڑ سمیت سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے ولولے اور جذبے کو سلام پیش کیا۔تقریب کے شرکا نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شہدا کی یاد میں ملی نغمے پیش کرکے عقیدت کا اظہار کیا، جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔
یوم تشکرکےسلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا فلائی پاسٹ

Leave a Reply