Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لئے پرعزم ہے، صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا انٹرویو کے دوران مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *